لاہور: بھارت نے پکڑا ’ پاکستانی جاسوس کبوتر‘ اور اپنا مذاق بنوا لیا، بھارت کی اس حرکت پر سوشل میڈیا مضحکہ خیز رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 17:10

لاہور: بھارت نے پکڑا ’ پاکستانی جاسوس کبوتر‘ اور اپنا مذاق بنوا لیا، ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : بھارت نے گذشتہ دنوں پاکستان سے آئے ایک جاسوس کبوتر کو پکڑا اور دعویٰ کیا کہ یہ کبوتر پاکستان کی جانب سے بھارت کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا ہے، اور تو اور بھارتی حکام کے 4 ادارے اس کبوتر کی تحقیقات میں لگ گئے، لیکن بھارتیوں نے حد کرتے ہوئے کبوتر کا ”ایکسرے“ بھی کروا لیا، جب “ھر بھی کچھ حاصل نہ ہوا تو کبوتر کو قید کر لیا، بھارت کی اس بوکھلاہٹ کا سوشل میڈیا پر بھی خوب تماشہ بنا یہاں تک کہ بھارت کی جانب سے اس بے وقوفانہ بیان کی گونج عالمی برادری میں بھی سنی گئی.

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں بھی بھارت کی اس خبر کا خوب مذاق اڑایا گیا، آسٹریلیا کے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”ایڈکٹو“ میں بھارت کی اس خبر کا تذکرہ بھی کیا گیا اور بھارتیوں کی ذہانت کی ”داد“ دی گئی. پروگرام کے اینکر نے اس خبر پر اپنا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کبھی کسی غیر ملکی مجرم جانور کے بارے میں سنا ہے، کیونکہ بھارت کا ایسا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان سے آئے ایک جاسوس کبوتر کو پکڑا ہے جو کہ پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پرر کسی خفیہ مشن پر بھیجا گیا ہے، لیکن ڈرنے کی بات نہیں کیونکہ اب وہ مجرم جانور سلاخوں کے پیچھے ہے.

اینکر نے مزید کہا کہ جب میں نے پہلے بار اس مجرم کو دیکھا تو وہ واقعی دوسرے مجرموں سے مختلف تھا کیونکہ وہ ایک کبوتر تھا، بھارت کا تمسخر اڑاتے ہوئے اینکر نے کہا کہ پولیس نے کبوتر سے حوالات میں ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ وہ کسی خاص مشن پر بھی ہو سکتا ہے، اینکر کا کہنا تھا کہ کبوتر کے پاؤں سے پاکستان کا نمبر بر آمد ہوا لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں نہ کہ وہ جاسوس ہی ہو کیا پتہ وہ کسی پارٹی میں شرکت کے لیے آیا ہو، اور تو اور اینکر نے بھارتیوں کی ذہانت کو مضحکہ خیز انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ کبوتر سے اس کے مشن سے متعلق بھی سوال کیا جائے گا اور پوچھا جائے گا کہ کیا تم نے بھارت سے کوئی معلومات اکٹھی کیں، جس پر بے بس کبوتر یہی کہے گا فی الحال میری توجہ روٹی پر ہے، اسی لیے ابھی میں جاسوسی نہیں کر رہا.

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر بھی بھارت کی اس حرکت کا بے تحاشا مذاق اڑایا جا رہا ہے ، جبکہ سوشل میڈیا پر کبوتروں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں جن پر نہایت تمسخرے انداز میں لکھا گیا ہےکہ ”My name is kabootar & i'm not a terrorist“.... اور تو اور بھارت سے متعلق جملے بھی کسے جا رہے ہیں جن میں ”بڑا انڈیا بنا پھرتا ہے جو کبوتر سے ڈرتا ہے“ سر فہرست ہے.

متعلقہ عنوان :