پنجاب کے حکمرانوں کو بھی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے عادت ڈالنا ہو گی ‘چوہدری محمد سرور

خیبر پختونخواہ حکو مت کا بلدیاتی نظام قومی امنگوں کے عین مطابق ہے ،عوام کا اعتماد ہماری حکو مت کی کا میاب پا لیسوں کا نتیجہ ہے

ہفتہ 30 مئی 2015 17:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکو مت کا بلدیاتی نظام قومی امنگوں کے عین مطابق ہے اور خیبر پختونخواہ عوام کا تحر یک انصاف پر اعتماد ہماری حکو مت کی کا میاب پا لیسوں کا نتیجہ ہے ‘پنجاب کے حکمرانوں کو بھی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے عادت ڈالنا ہو گی ‘حکمران پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر کے غر یبوں کا خون نچوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ‘حکمران غر یبوں پر مہنگائی کے بم بر سانے کی بجائے عام انتخابات میں قوم سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یں ‘تحر یک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

وہ ہفتے کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کی راہنما ممتاز کلثوم اور محمدخرم کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ جب تک اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کیا جا ئیگا اس وقت تک حقیقی جمہو ریت نہیں آسکتی مگر خیبر پختوانخواہ حکو مت کا بلدیاتی نظام ملک طور پر قومی امنگوں کے مطابق ہے جس سے عوام کے مسائل انکی گھر کی دہلیز پر حل ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے کی مخالفت کی ہے اس لیے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی راہ میں بھی رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غر یب عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آچکی ہے ان حالات میں حکو مت کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا منصونہ عوام دشمنی ہے جس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے او ر حکمرانوں کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید مخالفت اور اس پر احتجاج کیا جا ئیگا اور حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے ۔

متعلقہ عنوان :