پولیس کا آئی جی پنجاب کے حکم پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 30 مئی 2015 16:57

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی ڈویثرن اور ڈی پی او جہلم کے حکم پر پولیس تھانہ صدر جہلم کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،ناکے کے دوران ہزاروں کپی شراب برآمد دو ملزمان گرفتار،گاڑی قبضہ میں لے لی ،ڈی ایس پی صدر رضا اللہ خان ،ایس ایچ او تھانہ صدر اعجاز عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت علی چوک بلال ٹاؤن میں پولیس تھانہ صدر جہلم نے ناکہ لگا رکھا تھا علی الصبح ساڑھے چھ بجے جب بند شہہ زور گاڑی نمبری LES-4077 جو جہلم شہر سے بلال ٹاؤن کی طرف جارہی تھی جس کو روک کر چیک کیا تو بھوسہ کے نیچے 4ہزار کپی برآمد کر لی،اور دو ملزمان عمر رضا ولد محمد رمضان قوم آرائیں سکنہ محلہ انصاری اور وقاص ولد عبدالعزیز قوم آرائیں سکنہ محلہ انصاری شاہین چوک گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا،اس موقع پر ڈی ایس پی صدر رضا اللہ خان نے کہا کہ ماہ مئی میں تھانہ صدر نے سوا 2کلو چرس ،ایک کلو چند گرام ہیروئن ،9اشتہاریاں جس میں Aکیٹگری نیشنل ایکشن پلان کے تحت 19پرچے دیے،انہوں نے مزید کہا کہ باقی ایس ایچ او صاحبان بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،جب پولیس صحافی اور عوامی اطلاع دہندہ مل جائیں تو معاشرے میں گوناگوں برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ سکتے ہیں،منشیات فروش سپلائیر جس کسی کو بھی مال دینے آئے تھے ان کے خلاف بھی مکمل کاروائی ہو گی،جہلم میں چھپے منشیات فروش ناسور وں کو زمین کی تہہ سے نکال کر ان کی بیخ کنی کرنا اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ایف آئی آر میں شامل کرنا ہے،یاد رہے کہ صحافیوں نے جب ملزمان سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے گاڑی بلال ٹاؤن میں منشیات فروش کو دینی تھی جس نے دو گھنٹے بعد مال اتار کر ہمیں گاڑی واپس کرنی تھی جو اس سے قبل ہی ہم ناکہ پر پولیس کے ہتھے چڑ ھ گئے،عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان ،ڈی ایس پی صدر رضا اللہ خان،ایس ایچ او صدر اعجاز عباس اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :