وطن کی تعمیر میں مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان
ہفتہ 30 مئی 2015 16:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، محنت کش طبقے کے حالات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کسی بھی صنعت و معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، محنت کشوں کو اپنی محنت کا بہتر معاوضہ دلانے کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے گی، پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے ۔
اپنے پاکستانی مزدور بھائیوں کے لئے مخلصانہ جذبات کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے، قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے جسے معاشرے میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔(جاری ہے)
ہماری افرادی قوت ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہمارے محنت کش قوم کی توقعات اور اعتماد پر پورا اترتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورے خلوص اور تندہی سے نبھاتے ہیں۔ افرادی قوت کسی بھی صنعت اور معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بغیر کامیابی اور ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکتا، ان کی مسلسل محنت کے نتیجے میں ہی بڑے پیمانے پر پیداوار عمل میں آتی ہے اور سرمایہ کاری کو منافع بخش بناتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.