خیبر پختونخوا عوام کا تحر یک انصاف پر اعتماد ہماری حکو مت کی کا میاب پا لیسوں کا نتیجہ ہے‘ خیبر پختونخواہ حکو مت کا بلدیاتی نظام قومی امنگوں کے عین مطابق ہے ‘پنجاب کے حکمرانوں کو بھی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے عادت ڈالنا ہو گی ‘حکمران پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر کے غر یبوں کا خون نچوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں
تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمد سرورکی وفود سے گفتگو
ہفتہ 30 مئی 2015 16:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکو مت کا بلدیاتی نظام قومی امنگوں کے عین مطابق ہے اور خیبر پختونخواہ عوام کا تحر یک انصاف پر اعتماد ہماری حکو مت کی کا میاب پا لیسوں کا نتیجہ ہے ‘پنجاب کے حکمرانوں کو بھی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے عادت ڈالنا ہو گی ‘حکمران پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر کے غر یبوں کا خون نچوڑنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ‘حکمران غر یبوں پر مہنگائی کے بم بر سانے کی بجائے عام انتخابات میں قوم سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کر یں ‘تحر یک انصاف عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔
وہ ہفتہ کو اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کی راہنما ممتاز کلثوم اور محمدخرم کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ جب تک اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کیا جا ئیگا اس وقت تک حقیقی جمہو ریت نہیں آسکتی مگر خیبر پختوانخواہ حکو مت کا بلدیاتی نظام ملک طور پر قومی امنگوں کے مطابق ہے جس سے عوام کے مسائل انکی گھر کی دہلیز پر حل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر نے کی مخالفت کی ہے اس لیے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی راہ میں بھی رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غر یب عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آچکی ہے ان حالات میں حکو مت کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا منصونہ عوام دشمنی ہے جس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے او ر حکمرانوں کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید مخالفت اور اس پر احتجاج کیا جا ئیگا اور حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.