کراچی سے لاڑکانہ منتقل کرتے ہوئے ملزم فرار ،ڈیوٹی اہلکار گرفتار

ہفتہ 30 مئی 2015 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) کراچی سے لاڑکانہ منتقل کرتے ہوئے ملزم مختار چانڈیو پولیس حراست سے فرار ہوگیا ۔ملزم کے فرار ہونے کے بعد ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر سمیت 4اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم حیدر آباد کے قریب فرار ہوا ۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔ملزم ناقص زنگ آلود ہتھکڑیوں کی وجہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔

متعلقہ عنوان :