اسلام آباد :بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت، الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 16:32

اسلام آباد :بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت، الیکشن کمیشن نے اپنا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : کے پی کے کے متعدد پولنگ اسٹیشنز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل دیر سے شروع ہونے کے باعث یہ توقع کی جا رہی تھی کہ پولنگ کا وقت بڑھا دیا جائے گا ، تاہم الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا عمل ہرگز بڑھایا نہیں جائے گا جبکہ 5 بجے کے بعد صرف وہی لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جو پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ہوں گے.