غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ، دشمن کے عزائم ناکام بنا کر پاکستان کو محفوظ بنائیں گے ، بھارتی لیڈروں کے بیانا ت تشویشناک ہیں ، خوشحال پاکستان بنانے کیلئے انتہاء پسندی کا خاتمہ ضروری ہے ، پاکستان مخالف کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، وزیراعظم نواز شریف ، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم ، آرمی چیف اور وفاقی وزراء کو قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بریفنگ

ہفتہ 30 مئی 2015 16:26

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی رہنماؤں کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ، دشمن کے عزائم ناکام بنا کر پاکستان کو محفوظ بنائیں گے ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحق دار ، وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود تھے ، وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ائی ایس آئی نے وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں انٹیلی جنس کی بناید پر ہونیوالے آپریشنز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان آپریشن میں کئی دہشگردوں کو ختم کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئی ایس آئی پر فخر ہے ۔

غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم دشمنوں کے عزائم ناکارہ بنا کر پاکستان کو محفوط ملک بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی پاکساتن کیلئے بڑا چیلنج ہے ، وزیراعظم اور آرمی چیف نے بھارتی موقف پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا ، خوشحال پاکستان بنانے کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے ، پاکستان کو ہر قیمت پر مستحکم اور خوش حال ملک بنائیں گے ، پاکستان مخالف کسی بھی حرکت کا جواب دینے کیلئے پاکستان کے پاس مکمل صلاحیت موجود ہے اور جواب دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی رہنماؤں کی طرف سے حالیہ بیانا ت پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مخالف کسی بھی سرگرمی کا موثر جواب دیا جائے گا ۔