مولانا سمیع الحق 31مئی کو مہمند ایجنسی کا دورہ کریں گے

ہفتہ 30 مئی 2015 16:24

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق 31مئی دوپہر دو بجے مدرسہ عبداللہ بن مسعود خاپک چوک تارو خیل مہمند ایجنسی میں علماء کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جلسہ میں مہمند ایجنسی میں دارالعلوم حقانیہ کے فضلاء اور جمعیت علماء اسلام کے کارکن ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی میں عرصہ دس سال میں کسی سیاسی اور مذہبی لیڈر کا یہ پہلادورہ ہے، مولانا سمیع الحق کے اس دورہ سے علماء کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جمعیت علماء اسلام صوبہ کے پی کے کے امیر مولانا سید محمد یوسف شاہ ، مولانا عرفان الحق حقانی، مولانا عبدالحسیب حقانی،مولانا مفتی غلام قادر نعمانی اور مولانا سعیدالرحمن حقانی مولانا سمیع الحق کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :