پشاور،پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا،فائرنگ و بھگڈر سے 3خواتین زخمی

ہفتہ 30 مئی 2015 16:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پشاور کے علاقے ناساپہ میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر مخالف امیدواروں میں جھگڑے کے بعدفائرنگ اور بھگڈر سے 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ جاری رہا،مختلف شہروں میں بھرپور گہماگہمی رہی ،خواتین کی بڑی تعداد ووٹ دینے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کررہی ہیں۔انتخابی عمل کے دوران پشاور کے علاقے ناساپہ میں پولنگ اسٹیشن پر ہوائی فائرنگ کی گئی ،فائرنگ اور بھگڈر کے نتیجے میں 3خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع میں پولنگ کے دوران بے نظمی کی شکایات پیدا ہوئیں جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل روک دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :