پشاور: ہماری دو سالہ کارکردگی کا آج علم ہو جائے گا، الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 16:24

پشاور: ہماری دو سالہ کارکردگی کا آج علم ہو جائے گا، الیکشن کمیشن کی ..

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کار کردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ الیکشن کے دوران فوج تعینات کی جائے گی، وزیر اعلٰی کے پی کے کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہیں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ہو رہے ہیں ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، نہ ہی الیکشن کمیشن سے کوئی رابطہ ہے، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہماری دو سالہ کارکردگی کا پتہ چل جائے گا.