سانحہ مستونگ ،لواحقین کا وزیراعلیٰ ہاؤ س کے سامنے 10گھنٹے دھرنا، مطالبات تسلیم ، میتوں کولیکر پشین روانہ

ہفتہ 30 مئی 2015 16:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سانحہ مستونگ کے واقعے کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤ س کے سامنے لواحقین کا 10گھنٹے سے جاری دھرناحکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے کے بعد میتوں کولیکر پشین روانہ ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے کوئٹہ میں گورنر ہاوٴس اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دے دیا ، مستونگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں بھی ایمبولینسوں میں وہاں موجود رہیں مستونگ میں 19 مسافروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیامظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئی اس سے قبل لواحقین سے مذاکرات کے لیے صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارت وال، بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما مولانا عبدالواسع اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان گئے تھے اور اپوزیشن نے حالات کو کنٹرول کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے باہر آکر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس وقت بلوچستان حالات جنگ میں ہے اور دہشتگردوں کا پیچھاکر یں گے اور کوئٹہ کراچی شاہر اہ پر ایف سی چوکیاں قائم کر یں گے اور لواحقین سے اپیل کر تا ہوں کے وہ اسلامی روایات کے مطابق لاشوں کو دفناء دیں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہے اور دہشتگردوں کومنطقی انجام تک پہنچا ئیں اپوزیشن لیڈ ر مو لانا عبدالواسع نے کہاکہ بلوچستان میں حالات انتہائی خراب ہیں گزشتہ چند دنو ں سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ہم پر بھی حملہ ہو ا اورہمار ا دشمن مشترکہ ہے اور حالا ت کو کنٹرول کر نے کے لئے صبر وتحمل سے کام لینا ہو گا عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈ ر انجینئر زمر ک خان اچکزئی نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں جس طرح پشتونوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ان کی مثال نہیں ملتی اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے کامیاب مزکرات کے بعد گزشتہ رات سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا اور سانحہ میں جاں بحق افرادکی لاشیں پشین کے مختلف علاقوں حرمزئی ،برشور ،قلعہ عبداللہ میں پہنچا دیے گئے اور سانحہ مستونگ میں جاں بحق افرادکو اپنے علاقوں میں سپر د خاک کردیا گیا اس موقع پر رقت امیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

متعلقہ عنوان :