نادرا کی طرف سے ضمنی رپورٹ آنے پر شکوک و شبہات دور ہو گئے، ڈاکٹر علی ایاز کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 مئی 2015 16:11

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر علی ایاز نے کہا ہے کہ نادرا کی طرف سے ضمنی رپورٹ آنے پر بہت سارے شکوک و شبہات دور ہو گئے ہیں اور جن انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہو پائی تھی اب نادرا کی طرف سے ان کے شناختی کارڈ درست قرار دے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو الیکشن ٹربیونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 انتخابی عذر داری و دھاندلی کی سماعت کے بعد وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

ڈاکٹر علی ایاز نے کہا کہ ضمنی رپورٹ آنے سے پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے جانیوالے دھاندلی کے الزامات سے اب ہوا نکل گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر علی ایاز کاکہنا تھا کہ ساری صورتحال قوم کے سامنے ہے۔ کون نادرا آفس چکر لگاتا ہے اور نادرا یونین کی ہڑتال میں کھڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال سب نے دیکھی اور سب کو نظر آنا بھی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :