آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پانچ اہم برآمدی شعبوں کی ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھنے کی تجویز پیش

ہفتہ 30 مئی 2015 16:07

لاہور ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزارت تجارت نے آئندہ مالی سال2015-16ء کے وفاقی بجٹ میں پانچ اہم برآمدی شعبوں کی ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی ہے ۔وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ نئے وفاقی بجٹ میں برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے جبکہ پانچوں برآمدی شعبوں کیلئے ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کی سفارش اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک میں جاری توانائی بحران‘دہشتگردی اور عالمی وجوہات کی بنا ء پر برآمدات میں کمی ہو رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ برآمدی شعبوں کو مزید فروغ دینے کیلئے آئندہ وفاقی بجٹ میں جن پانچ اہم برآمدی شعبوں کی ٹیکس سے استثنیٰ برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ان میں ٹیکسٹائل‘کھیلوں کا سامان‘آلات جراحی‘چمڑے کی مصنوعات اور قالین بانی کی صنعتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :