کراچی:سمن آباد میں پولیس کی کاروائی پر 1مغوی بازیاب، 3ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 مئی 2015 15:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے سمن آباد میں پولیس نے بلاک18 میں کاروائی کرکے 3ملزمان گرفتار کر کے ایک مغوی کو بازیاب کروا لیا ہے، جبکہ 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ثمن آباد بلاک 18میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3اغوا کار گرفتار کرکے 1مغوی کو بازیاب کروایا، کاروائی کے دوران 2ملزمان فرار ہوگے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے جمعہ کی شب طارق روڈ سے ٹرانسپورٹر سلیم کو اغوا کیا تھا، جسے سمن آباد بلاک18 میں ایک گھر میں رکھا تھا، پولیس کو 1101 سے ایک کال موصول ہوئی، جس کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :