مستونگ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مسافروں کا بہیمانہ قتل سفاکانہ ہے ، الطاف حسین

ہفتہ 30 مئی 2015 15:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مستونگ میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں متعددمسافروں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ یہ انتہائی سفاکانہ واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ الطا ف حسین نے مقتولین کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرجمیل عطاکرے۔

متعلقہ عنوان :