خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ،شدیدبدنظمی ،پشاورسمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں لڑائی جھگڑوں کے دوران 5افراد زخمی

ہفتہ 30 مئی 2015 15:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر شدید بدنظمی رہی،پشاورسمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں لڑائی جھگڑوں کے دوران پانچ افراد زخمی ہوئے ،حالات کشیدہ ہونے پر کئی پولنگ سٹیشن پر پولنگ کاعمل بھی روک دیاگیا ۔مردان ،چارسدہ اورایبٹ آباد میں انتخابی مواد میں سنگین غلطیوں کی وجہ سے پولنگ سٹیشنز بند کرنا پڑے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے24اضلاع میں ہفتہ کے روز ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح آٹھ شروع ہوئی،انتخابات میں 41ہزار762نشستوں پر 84ہزار 420امیدوارکے درمیان مقابلہ ہے۔الیکشن کے دوران صوبے کے ایک کروڑ 31لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کاحق دیاگیا ہے،بلدیاتی انتخابات کے موقع پرپشاورکے علاقہ کاکشال میں پولنگ شدیدبدنظمی کاشکارہی ،تحریک انصاف اورسہ فریقی اتحاد میں تصادم بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوا ۔

(جاری ہے)

پشاوریوسی28ہزارخوانی سے جعلی سٹمپ بھی برآمد ہوئے جس کے ذریعے جعلی ووٹ پول کئے جارہے تھے جعلی ووٹ پول کرنے والے تین افراد کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے ،،ادھر تخت بھائی کی یونین کونسل مدے بابا میں بیلٹ پیپر میں سنگین علطیاں سامنے آگئیں،جے یوآئی کے امیدوار کوتیر کانشان دیاگیا جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کوکتاب کانشان دیاگیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیاہے اورمتعلقہ ڈی آر او سے جواب بھی طلب کرلیا ہے ۔

ضلع مردان کے مختلف وارڈ میں غلط بیلٹ پیپرچھاپے گئے ہیں۔وزیرباغ پولنگ سٹیشن پربھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی،عوامی نیشنل پارٹی اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا ،پشاورکے علاقہ اسد انورکالونی میں بھی شدید بدنظمی سامنے آگئی ہے خواتین پولنگ سٹیشن پر پی ٹی آئی کی خاتون رکن کی جانب سے خواتین پردباؤ ڈلاگیا کہ بیٹ پرمہرلگایاجائے ،اس کے علاوہ کوہاٹ میں حالات کشیدہ رہے اورپولنگ کچھ دیر کیلئے بندرہی۔

ملاکنڈڈویژن میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 7 جون کو ہوگا۔خبیر پختونخوا کے جن 24اضلاع ضلع پشاور، ضلع ایبٹ آباد، ضلع بنوں، ضلع بٹ گرام ،ضلع بونیر، ضلع چارسدہ، ضلع چترال،ضلع ڈیرا اسماعیل خان ،ضلع ہنگو، ضلع ہری پور، ضلع کرک، ضلع کوہاٹ،ضلع لکی مروت ، ضلع لوئر دیر،ضلع مالاکنڈ، ضلع تورغر ،ضلع مانسہرہ، ضلع مردان، ضلع نوشہرہ، ضلع شانگلا ،ضلع صوابی، ضلع سوات، ضلع ٹانک اور ضلع دیر بالا میں بلدیاتی انتخابات ہوگئے۔