اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 15:47

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : وزیر اعظم نوا زشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے آرمی چیف اور وزیر اعظم کو ملک کے سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا ملاقات میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ خوشحال پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں لیکن ہمیں مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایس آئی پر فخر ہے، ملک کے خلاف کوئی بھی اقدام اٹھانے والے کو بھر پور جواب دیں گے.