برما کی دردناک صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس فوری طور پر اسلام آباد میں منعقد کیا جائے،شہداء فاؤنڈیشن
ہفتہ 30 مئی 2015 15:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) شہداء فاؤنڈیشن نے برما کی تازہ ترین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ برما کی موجودہ تشویشناک صورتحال پر فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور تارکین برما کو پاکستان میں نہ صرف مستقل پناہ لینے کی اجازت دی جائے بلکہ انہیں پاکستان کی شہریت بھی فراہم کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ”برما کے مسلمانوں پر گزشتہ 46سالوں سے ظلم و ستم جاری ہے اور اس پر امت مسلمہ بالخصوص مسلم ممالک کے حکمرانوں نے چُپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ کچھ روز سے برما کی صورتحال دردناک صورت اختیار کرگئی ہے۔
برما کی ظالم و جابر حکومت بے گناہ مسلمانوں بالخصوص معصوم بچوں اور خواتین کا بہیمانہ طریقے سے قتل عام کررہی ہے۔اس صورتحال میں برما کے مسلمان ملک سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور انتہائی شرم کا مقام ہے کہ کوئی بھی اسلامی ملک بشمول پاکستان برما کے مسلمانوں کو اپنے ملک میں مستقل پناہ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ برما کی موجودہ دردناک صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس فوری طور پر اسلام آباد میں منعقد کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور او آئی سی کے فورم پر تمام اسلامی ممالک برما کے مسلمانوں کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے متفقہ حکمت عملی مرتب کریں“۔شہداء فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ”اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے حکمران اسلامی ملک کے حکمران ہونے کے ناطے اپنا فرض ادا کریں اور مہاجرین و انصار کی سنت کو ایک دفعہ پھر زندہ کرتے ہوئے تارکین برما کو پاکستان میں مستقل طور پر رہنے کی نہ صرف اجازت دیں بلکہ انہیں پاکستان کی شہریت بھی فراہم کریں۔اسلام اخوت کا درس دیتا ہے اور برما کے مسلمان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر پاکستانی مسلمانوں کے بھائی ہیں لہٰذا حکومت پاکستان اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات کرے“۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.