سانحہ یوحنا آباد کے 27ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

ہفتہ 30 مئی 2015 15:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے 27ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین کے جج ہارون لطیف کے روبرو سانحہ یوحنا آباد کے 27ملزمان کو پیش کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

سر کاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ ڈسکہ کے باعث وکلا ء کی ہڑتال کی وجہ سے ملزمان کو پیش نہیں کیا جاسکا ،عدا لت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مذید توسیع کے احکامات جاری کرے،عدالت نے تمام 27ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے 12جون کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔