سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاء کا احتجاج جاری ،عہدیداروں سمیت وکلاء کی کثیر تعداد کی احتجاجی کیمپ میں شرکت

ہفتہ 30 مئی 2015 15:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وکلاء نے سانحہ ڈسکہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رکھا ، وکلاء کی کثیر تعداد نے جی پی او چوک میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں شریک ہو کر پولیس کے خلاف اور انصاف کے لئے نعرے بازی کی ۔ لاہو رہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی کی سربراہی میں وکلاء کی کثیر تعداد احتجاجی کیمپ میں موجود رہی جو وقفے وقفے سے پولیس کیخلا ف او رانصاف کے لئے نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سانحہ میں جاں بحق وکلاء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی نے کہا کہ 27ایس ایچ اوز کا پیٹی بند بھائی کو بچانے کے لئے کام چھوڑنے کے شوشے سے خدشہ پید اہو گیا ہے کہ کہیں تفتیش میں گڑ بڑ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کو تھانے سے نکال کر ریسٹ ہاؤس میں منتقل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح طو رپر اعلان کر چکے ہیں کہ تیس روز تک احتجاج جاری رکھیں گے اس دوران ملزم کا شفاف ٹرائل مکمل کر کے اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :