ایبٹ آباد،مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ، 3افراد زخمی

ہفتہ 30 مئی 2015 15:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں 3افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ایبٹ آباد کی یونین کونسل چمہاڈ کے پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑاہو گیا، جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمی کو طبی امداد کیلئے فوراً ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔