پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ مستونگ پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 30 مئی 2015 15:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ مستونگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20افراد کا قتل دہشت گردی کا اندوہناک واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز مستونگ میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور کہا کہ سانحہ مستونگ میں بیس افراد کا قتل اندوہناک واقعہ ہے۔