Live Updates

نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ میں اپنے ہی اعداد و شمار کو جھٹلا دیا، عمران خان

ہفتہ 30 مئی 2015 15:23

نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ میں اپنے ہی اعداد و شمار کو جھٹلا دیا، عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ میں اپنے ہی اعداد و شمار کو جھٹلا دیا، این اے 122 سے متعلق نادرا نے پہلے کبھی سپلیمنٹری رپورٹ جمع نہیں کرائی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این اے 122میں نادرا چیف نے آج الیکشن ٹربیونل میں پیش ہونا تھا لیکن وہ 2 ہفتے کے سرکاری دورے پر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122سے متعلق نادرا نے پہلے کبھی بھی سپلیمنٹری رپورٹ جمع نہیں کرائی، اب نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرا کے اپنے ہی اعداد و شمار کو جھٹلا دیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :