سانحہ مستونگ افسوسناک ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سانحہ مستونگ پاکستان اور بلوچستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے، بلوچستان میں امن کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیراعظم اور آرمی چیف اس واقع کو سانحہ پشاور اور صفورا چورنگی کی طرح لیں، دشمن ہمیں بین الاقوامی سازش کے تحت لڑانا چاہتا ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہفتہ 30 مئی 2015 15:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ افسوسناک ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سانحہ مستونگ پاکستان اور بلوچستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے، بلوچستان میں امن کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیراعظم اور آرمی چیف اس واقع کو سانحہ پشاور اور صفورا چورنگی کی طرح لیں، دشمن ہمیں بین الاقوامی سازش کے تحت لڑانا چاہتا ہے۔

وہ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کاروباری حضرات سے درخواست ہے کہ ہ دوکانیں بند رکھیں، سانحہ پاکستان اور بلوچستان کے خلاف ایک سازش ہے، ہم نے نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور بلوچستان میں امن کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت نے مل کر تین روزہ سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ وہ اس واقعہ کو سانحہ پشاور اور سانحہ صفورا چورنگی کی طرح لیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں بین الاقوامی سازش کے تحت لڑانا چاہتا ہے۔