سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومت پر دھاندلی کا الزام

ہفتہ 30 مئی 2015 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو اسلحہ بردار لوگ ووٹ ڈالنے سے روک رہے ہیں ‘ اسلحہ برداروں کونہ روکاگیاتونتائج قبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومت پردھاندلی کاالزام عائد کرتے ہوئے تشویش کا اظہارکیا۔ رحمان ملک نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں حکومتی سرپرستی میں اسلحہ بردارلوگ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کوہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ووٹرز اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ دھاندلی کے خلاف برداشت کا مظاہرہ کریں۔