اسٹریٹجک ڈائلاگ کا آغاز یکم جون سے واشنگٹن میں ہو گا

ہفتہ 30 مئی 2015 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) اسٹریٹجک ڈائلاگ کا آغاز یکم جون سے واشنگٹن میں ہو گا غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر سے واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی سکرٹری خارجہ اعزاز احمد کریں گے،اس کے علاوہ وفد میں وزارت خارجہ کی اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کے اعلی حکام بھی شامل ہیں، مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت معاون امریکی وزیر برائے آرمز کنٹرول اینڈ انٹرنیشنل سیکورٹی روزایلن گوٹ مولر کریں گی۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں معیشت و تجارت، توانائی، انسداد دہشت گردی، دفاع، تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا

متعلقہ عنوان :