تھرمیں لگائے گئے 100 میگاواٹ کے پاور پلانٹ نے ابتدائی پیداواری عمل شروع کردیا

ہفتہ 30 مئی 2015 15:20

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)تھرمیں لگائے گئے 100 میگاواٹ کے پاور پلانٹ نے ابتدائی پیداواری عمل شروع کردیا۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق تھرکول پاورپلانٹ کی پیداواری استعداد 100 میگاواٹ ہے ‘ پلانٹ سے ابتدائی طورپر10 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے اوربقایا 90 میگاواٹ پیداواری عمل آئندہ برس شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ملک کے نامور سیاستدان ڈاکٹرثمرمبارک مند کا اس حوالے سے کہاکہ پاکستانی سائنسدانوں کی جانب سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ کامیاب رہا ہے جس کے لئے انہوں نے بہت محنت کی جب کہ تھرکول پاور پلانٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے اور آئندہ سال تک اس منصوبے سے 100 میگاواٹ تک بجلی حاصل کی جاسکے گی۔