خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے سیاسی جماعتیں اور ووٹرز اپنا کردار ادا کریں ‘چیف الیکشن کمشنر

ہفتہ 30 مئی 2015 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے سیاسی جماعتیں اور ووٹرز اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف الیکشن کمشنر نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہر صورت ووٹ کا حق دینا چاہیے، کسی کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی معمولی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور ضابطہ اخلاق کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سردار رضا محمد خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں صاف شفاف اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے عوام، سیاسی جماعتیں اور ووٹرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔