ہنگومیں بلدیاتی انتخابات کے دوران سنگین بے قاعدگیاں؛ مختلف پولنگ سٹیشنوں پرووٹر و پولیس کے درمیا ن ہاتھاپائی ہائی

ہفتہ 30 مئی 2015 15:16

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ہنگومیں بلدیاتی انتخابات کے دوران سنگین بے قاعدگیاں مختلف پولنگ سٹیشنوں پرووٹر اور پولیس کے درمیا ن ہاتھاپائی ہائی سکول نمبر 2پولنگ سٹیشن پر دھاندلی کے شکایات پر پولنگ سٹیشن کو بند کر دیا گیا ایک دوسرے کو ناکام بنانے کے لئے مختلف قسم کے حربے پمفلٹ بھی گرادیے گئے ۔

(جاری ہے)

آدھی رات کربوغہ یونین میں ایک پولنگ سٹیشن پرائمری سکول نمبر2پر نا معلوم افرادنے ہنڈ گرینڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار انعام بادشاہ شدید زخمی ہو گیے اور علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا صبح ہی سے موبائل سروس کا رابطہ منقطع راہا جس کے واجہ سے سخت خلل پڑا اور عوام کو مشقلات پریشانیوں کا سامنا رہا۔

جبکہ کاہی ،کربوغہ اورملحقہ علاقوں میں خواتین ووٹرز کی پولنگ پر پابندی کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوئی۔ضلع بھر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے بعض امیدواروں نے بتایا کہ موبائل سروس کو معطل کرنا دھاندلی کیلئے حکومت نے پلان بنایاہے۔

متعلقہ عنوان :