سانحہ مستونگ کے واقعے کے خلاف آپر یشن جاری ہے، واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ پر شبہ ہے ؛ وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی

ہفتہ 30 مئی 2015 15:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ سانحہ مستونگ کے واقعے کے خلاف آپر یشن جاری ہے اور آخری دہشتگرد تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے مستونگ واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ ملوث لگتی ہے واقعہ مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی جھنڈالہرائے جانے کے بعد پیش آیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیااور وزیر اعلیٰ ہاؤ س کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سانحہ مستونگ کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کا شر پسند وں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشتگرد ہمیں تقسیم کر نا چاہتے ہیں اور آخری دہشتگرد تک ان کا مقابلہ کر یں گے اور میں خود جاکر آپریشن کا نگرانی کر ؤ ں گا اور اس وقت 5شر پسند عناصر کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :