اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کے اعزاز میں تقریب،5پاکستانیوں سمیت 126فوجیوں کو تمغوں سے نوازا گیا

ہفتہ 30 مئی 2015 15:04

اقوام متحدہ ۔30مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) اقوام متحدہ میں دنیا بھر میں امن مشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کے اعزاز میں تقریب کا نعقاد کیا گیا جس میں 126فوجیوں کو تمغے دئیے گئے جن میں 5پاکستانی فوجی بھی شامل ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی امن فوج میں اس وقت تقریباً ایک لاکھ 23ہزار کے قریب افراد شامل ہیں جن میں 91ہزار فوجی ، 13ہزار پولیس کے جوان اور 17ہزار کے قریب سویلین ہیں جو دنیا بھر میں کسی بھی ہنگامی حالت کے پیش نظر انی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہیں۔

پاکستان اس وقت اقوام متحدہ کی امن فوج میں دوسرا بڑا شراکت دارملک ہے اور اس وقت پاکستان کے 8ہزار ایک سو کے قریب پولیس اور فوجی جوان امن فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہونے والی تقریب میں بھی 5پاکستانیوں کو تمبغوں سے نوازا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی جوانوں کے تمبغے وصول کئے ۔

جن میں نائب صوبیدار سلیم اختر ، لانس نائیک ابرار محمود ، سپاہی نظر عباس ، حوالدار غلام نبی اور سپاہی فہد افتخار شامل ہیں۔ ان بہادر جوانوں نے اقوام متحدہ کے مختلف امن مشن میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں اور جام شہادت نوش کیا ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی جان کی قربانی دینے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سراہا ۔ بان کی مون نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اسی طرح دنیا بھر میں پیش آنے والے واقعات پر لوگوں کی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے امن فوج میں شامل ملکوں اور ان کی افواج کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :