مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم کا لہرایا جانا ایک معمول کا عمل ہے،آسیہ اندرابی

ہفتہ 30 مئی 2015 14:59

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم کا لہرایا جانا ایک معمول کا عمل ہے،آسیہ ..

سرینگر ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں پاکستانی پرچم لہرایا جانااور بھارت کے خلاف نعرے بازی کشمیریوں کا معمول کا عمل ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کو اس حقیقت سے اپنی آنکھیں نہیں چرانی چاہئیں کہ جموں وکشمیر اسکا اٹوٹ انگ نہیں ہے بلکہ اس نے فوجی طاقت کے بل پر اس پر قبضہ جما رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا ایک فریق ہے اور بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات سے اسکی یہ حیثیت ہرگز متاثر نہیں ہو گی۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ کشمیری مسلمان پنڈتوں کی مقبوضہ وادی میں واپسی کے ہرگز خلاف نہیں تاہم انہیں الگ کالونیوں میں بسانے کے بھارتی منصوبے کے پیچھے اسکے مذموم مقاصد کارفرما ہیں جنہیں کشمیری ہرگز پورا نہیں ہونگے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :