قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے‘رانا بابر حسین

ہفتہ 30 مئی 2015 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، محنت کش طبقے کے حالات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں، افرادی قوت کسی بھی صنعت و معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، محنت کشوں کو اپنی محنت کا بہتر معاوضہ دلانے کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے گی، پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے ۔

اپنے پاکستانی مزدور بھائیوں کے لئے مخلصانہ جذبات کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے، قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے جسے معاشرے میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔

(جاری ہے)

ہماری افرادی قوت ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہمارے محنت کش قوم کی توقعات اور اعتماد پر پورا اترتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورے خلوص اور تندہی سے نبھاتے ہیں۔ افرادی قوت کسی بھی صنعت اور معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بغیر کامیابی اور ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکتا، ان کی مسلسل محنت کے نتیجے میں ہی بڑے پیمانے پر پیداوار عمل میں آتی ہے اور سرمایہ کاری کو منافع بخش بناتی ہے۔ ‘