ٹاؤن شپ کے علاقہ میں واقعہ سکول کی دیوار پر نامعلوم افراد نے شدت پسند تنظیم کے نعرے درج کردئیے

ہفتہ 30 مئی 2015 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ٹاؤن شپ کے علاقہ میں واقع سکول کی دیوار پر نامعلوم افراد نے شدت پسند تنظیم کے نعرے درج کردئیے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وال چاکنگ کومٹا کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

معلوام ہوا ہے کہ ٹاؤن شپ کے علاقہ میں واقع پریکٹیسنگ گرلز ہائی سکول کی دیوار پر نامعلوم افراد شدت پسند تنظیم داعش کے نعرے درج کرکے فرار ہوگئے جبکہ سکول انتظامیہ اس بات سے باخبر رہی۔

پولیس کے مطابق دیوار پر داعش زندہ باد کے نعرے درج تھے جن کو دوسرے سپرے سے مٹادیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک سکول انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک پولیس کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کرے گی جبکہ سکول میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں لگائے گئے تھے جس کے باعث نعرے درج کرنے والے افراد کا معلوم نہیں ہوسکا ہے

متعلقہ عنوان :