کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی

ہفتہ 30 مئی 2015 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں قائم مقدمہ کی سماعت کی اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ذوالفقار مرزا تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کررہے ہیں اور انہوں نے اب تک اپنا بیان بھی ریکارڈ نہیں کروایا ہے جس پر عدالت نے ذوالفقار مرزا کو تفتیشی ٹیم سے تعاون کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی گئی اس سے قبل ذوالفقار مرزا کی عدالت آمد کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو کے قتل کے مقدمہ کی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی مقدمہ میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے اور کئی پولیس افسران نامزد ہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے طالب علم سلمان لاشاری کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ہے، مقدمہ میں مقتول کے 4 دوست نامزد ہیں۔

متعلقہ عنوان :