ممبر پنجاب بار کونسل عبدالطیف ہنجرا کے گھر سے نامعلوم چورلاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات چوری کرکے فرار

ہفتہ 30 مئی 2015 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں رہائش پذیر ممبر پنجاب بار کونسل عبدالطیف ہنجرا کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ممبر پنجاب بار کونسل عبدالطیف ہنجرا اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ انکی غیر موجودگی میں نامعلوم چور انکے گھر سے 3لاکھ 35ہزار روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :