فلپائن ، جولو میں پولیس کیمپ کی مسجد پر حملے ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی

ہفتہ 30 مئی 2015 14:22

فلپائن ، جولو میں پولیس کیمپ کی مسجد پر حملے ، 10 پولیس اہلکاروں سمیت ..

جولو ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ) فلپائن کے دور دراز جزیرے جولو میں ایک پولیس کیمپ میں واقع مسجد پر حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقمقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جزیرے جولو میں قائم کیمپ قاسم کی مسجد پر ایک دستی بم سے حملہ کیا گیا اور جیسے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو وہاں ایک زوردار بم دھماکا ہوا، صوبائی پولیس چیف سینئر سپرنٹنڈنٹ ابراہام اوربیتا نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پہلا دھماکا محض ہدف (پولیس) کو متوجہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا ، جولو کی ایک خاتون دکاندار اور پولیس اہلکار کی اہلیہ روزیلن ایا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دھماکے کے بعد انھوں نے اپنے شوہر کو گراوٴنڈ پر زخمی حالت میں دیکھا، جس کے بعد انھیں کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم انھیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں لیکن جب میں واپس آئی تو میں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو دوسرے دھماکے کے نتیجے میں زخمی حالت میں دیکھااور میں بہت خوفزدہ ہوگئی ، انھیں ہسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس تلاش کرنے میں مجھے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے علم نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کیمپ میں کس طرح سے داخل ہوئے۔واضح رہے کہ کیمپ میں تعینات پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ بھی کیمپ کے اندر ہی رہائش پذیر ہیں۔جولو ایک مسلمان اکثریتی جزیرہ ہے جہاں 2010 میں بھی کرسمس کے روز کیمپ قاسم پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کیتھولک چرچ میں عبادت میں مصروف 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔جزیرہ جولو کو 1990 کی دہائی میں القاعدہ کی معاونت سے تشکیل دیئے جانے والے چھوٹے عسکریت پسند گروہ ابو سیاف کا مضبوط گرھ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :