بلدیاتی الیکشن کی شکایات کیلئے کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر

ہفتہ 30 مئی 2015 14:19

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھا رہا ہے، بلدیاتی الیکشن کی شکایات کیلئے کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق شکایات کیلئے کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے، الیکشن کمیشن تمام شکایات کا ازالہ جلد از جلد کرے گا۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھا رہا ہے اور ڈی آر اوز، صوبائی الیکشن کمیشن کو بھی شکایات کے ازالے کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔