سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے گا، دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے

وزیراعظم نواز شریف کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطہ، امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق

ہفتہ 30 مئی 2015 14:18

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے گا، دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں کے درمیان سانحہ مستونگ اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا اور رواں ہفتے امن و امان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے اور جلد سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔