پشاور : خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات؛ امن و امان کی مجموعی صورتحال بہتر ہے، وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 13:30

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، انتخابات سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر ہے جبکہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق صوبائی حکومت نے انتظامات کیے ہیں، پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وسائل کے مطابق انتظامات کیے ہیں اور امید ہے کہ الیکشن کا مرحلہ امن و امان کے ساتھ ختم ہو جائے گا.