کوئٹہ : سانحہ مستونگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج، وزیر اعلی ہاوس میں داخل ہونے کی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 13:21

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : سانحہ مستونگ کے خلاف جاں بحق افراد کے لواحقین اور دیگر شہری بھی سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں داخل ہو نے کی کوشش کی ہے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کر دی ہے.یاد رہے کہ گذشتہ شب مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے.