مصر ‘ فوجی گاڑی ، ٹیکسی اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 13اہلکاروں سمیت 16افراد ہلاک ‘چار زخمی

ہفتہ 30 مئی 2015 13:18

قاہرہ ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) )مصر میں فوجی گاڑی ، ٹیکسی اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 13اہلکاروں سمیت 16افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر حسام عبدالغفار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ بنی سوئف کے علاقے الشوشہ میں پیش آیا جہاں ایک فوجی گاڑی ، ٹیکسی اور ایک منی بس آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 16افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13اہلکار اور 3شہری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :