پشاور : پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، حالات کشیدہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 13:14

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) : پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے مابین تصادم ہوا جس کے بعد دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، فائرنگ ہونے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے.