Live Updates

تحریک انصاف ، عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل ، مسلم لیگ (ق) و دیگر اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

ہفتہ 30 مئی 2015 13:05

تحریک انصاف ، عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل ، مسلم لیگ (ق) و دیگر اپوزیشن ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل ، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور ، تھانہ ناولٹی پل اور دیگر کارکنوں پر تشدد اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے سات ساتھ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے حکومتی فیصلے کے خلاف پاکستان بھر مین احتجاجی ریلیاں دھرنے ، جلسے اور جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ بجٹ میں جو عوام پر بوجھ ڈالا جائے گا اس پر پرزور احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

اس سلسلہ میں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے خفیہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد پروفیسر طاہر القادری نے اپنی جماعت کے اعلی قیادت کے مشورے کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ میں ملوث وزیر اعلی پنجاب ، رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنماؤں کو قتل کے مقدمہ میں تفتیش میں بے گناہ قرار دینے کے خلاف بطور احتجاج ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق گورنر چودھری محمد سرور نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں سے تحریک چلانے کے لئے رابطہ قائم کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے احتجاجی مظاہرے ، جلسے ، جلوس اور دھرنوں کو روکنے کے لئے اپنا پلان تیار کر لیا ہے اور سلسلے میں حکومتی وزراء ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کے احتجاج دھرنوں اور جلسوں کو روکنے کے لئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں ، تاجروں ، صنعت کاروں اور شہریوں سے مسلسل رابطہ قائم رکھیں ۔

تاکہ اپوزیشن کے احتجاج کو عوام میں پریزائی حاصل نہ ہو سکے ۔ اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور ان کے خلاف بے گناہ شہریوں جن میں مرد و خواتین شامل ہیں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات