فیسکو ریجن بھی بجلی چورں کا گڑھ ، بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 642صارفین بجلی چورپکڑے گئے

ہفتہ 30 مئی 2015 13:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کے آبائی شہرمیں فیسکو ریجن بھی بجلی چورں کا گڑھ بن گیا، بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں مختلف چھاپہ مار ٹیموں نے سا ت ہزار تین سو 14بجلیصارفین کے کنکشن چیک کئے گئے جس میں642صارفین بجلی چور نکلے۔آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی کی ہدایت پر فیصل آٓباد سمیت ملک بھر میں بجلی چورں خلاف مہم جاری ہے جبکہ گذشتہ ایک ماہ سے صرف فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد،جھنگ، سرگودھا، چنیوٹ،خوشاب،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی اور بھکرمیں دوران چیکنگ مختلف صارفین میٹر سلو کرکے ،ڈائریکٹ کنڈا لگا کر اور میٹر میں گڑبڑ کرکے بجلی چوری کے مرتکب ہورہے تھے اورڈائریکٹ بجلی چوری کرنے والے642صارفین کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے پولیس کو درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں 177بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔ان بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 73ملین کے ڈی ٹیکشن بل جاری کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم کے مطابق صارفین بجلی چوری کے خلاف اس خصوصی مہم میں فیسکو کا ساتھ دیں اور اپنے اردگرد ہونے والی بجلی چوری کی واردات کی اطلاع فیسکو کی ہیلپ لائن 118،ٹال فری نمبر0800-66554پردیں جس پرفوری کارروائی کی جائے گی ۔بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اور اس کی بیخ کنی تک یہ مہم جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :