آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا حکومت کی طرف سے انڈسٹری کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

ہفتہ 30 مئی 2015 13:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن سابق چیئر مین رانا اخلاق احمدنے حکومت کی طرف سے انڈسٹری کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ٹیکسٹائل سیکٹر خصوصا دم توڑتی ہوئی پاور لومز انڈسٹری کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انرجی بحران اور دھاگے کی امپورٹ کی وجہ سے 5لاکھ ورکرز بے روز گار ہو چکے ہیں اب مزید لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف ملکی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے بلکہ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں مختلف سطحوں پر لوڈشیڈنگ کو مختصر مدت میں ختم کرنے کے دعوے بھی اب درست ثابت ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ریجن میں لائن لاسز بھی سب سے کم ہیں صنعتوں کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کو بھی بجلی کی بندش میں ریلیف دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کم از کم صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق بجلی مہیا کر دے تو پاکستان نہ صرف معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بن جائے گا بلکہ اس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :