سیلز ٹیکس کیلئے رجسٹریشن کے قانون کی عدم تعمیل پرپیپلزپارٹی کے رہنماصوبائی راجہ ریاض احمد کیہوٹل سمیت 10 میرج ہالز سیل

ہفتہ 30 مئی 2015 13:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)پنجاب ریونیواتھارٹی کے تحت سیلز ٹیکس کے لئے رجسٹریشن کے قانون کی عدم تعمیل پرپیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمدکے شہریارہوٹل سمیت 10 میرج ہالز و پکوان سینٹرز کو سیل جبکہ سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر 5میرج ہالز کو شوکازنوٹسسز جاری کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ پنجاب ریونیو اتھارٹی ذکاء اللہ نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی اور پولیس فورس کے ہمراہ شہربھر میں مختلف میرج ہالز،پکوان سنٹرز اور مختلف سروسز فراہم کرنے والے دیگر اداروں کااچانک معائنہ کیااوراس دوران متعدد بارنوٹسز کے باوجود سیلز ٹیکس کے لئے رضاکارانہ طورپر رجسٹریشن نہ کروانے والے لاریب میرج ہال ملت چوک گلستان کالونی،چاند میرج ہال ریاض شاہد چوک،پرل بینکوئٹ ہال کینال روڈ،رائل بمبینو ہال میلادروڈ نڑوالا روڈ،بندھن میرج ہال جناح کالونی،چنیوٹ پکوان سنٹر سلیمی چوک،ایوالان ہوٹل کینال روڈ،پرل چنیوٹ پکوان سلیمی چوک اورساریازاینڈ بائٹ کوہ نورسٹی اور پیپلزپارتی کے رہنماو سابق صوبائی راجہ ریاض احمد کے شہریارہوٹل جیل روڈ،کو موقع پر سیل کردیاجبکہ کنگز میرج ہالزکینال روڈ،المائدہ میرج ہال کوہ نورسٹی،من ہٹل پیزہ کوہ نورسٹی،فوکس اینڈ نائف کوہ نور سٹی اور ہارٹ کسینوکوہ نورسٹی کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پروارننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ نے کہا کہ مختلف سروسز فراہم کرنیوالے ادارے پنجاب ریونیواتھارٹی سے رجسٹریشن کروانے کے پابند ہیں لہذا ایسے ادارے رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کرائیں بصورت دیگر انہیں سروسز جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عدم تعمیل کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی زیر نگرانی انسپکشن کا عمل جاری رہے گااور تمام میرج ہالز سمیت پکوان سینٹرزاور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے اب خود رجسٹریشن کروائیں اورسیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے