سرگودھا:ڈسٹرکٹ جیل میں مجرم مراد علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ہفتہ 30 مئی 2015 13:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی مراد علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،مجرم نے انیس سو اٹھانوے میں انتقام میں میاں بیوی کو قتل کردیا تھا۔ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوٴ الدین کے رہائشی مجرم مراد علی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

(جاری ہے)

مراد علی نے انیس سو اٹھانوے میں قریبی عزیز کے قتل کا انتقام لینے کیلئے محمد نواز اور اس کی بیوی سکینہ کو قتل کردیا تھا۔پھانسی سے قبل قیدی کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کروائی گئی تھی۔پھانسی کے موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جیل انتظامیہ کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :