اسلام آباد،وزیر اعظم کا مستونگ میں مسافروں کا اغوا کا نوٹس، رپورٹ طلب

ہفتہ 30 مئی 2015 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے مستونگ میں مسافروں کا اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے مسافروں کی بازیابی کے لیے ایف سی کو اسلحہ سے لیس 2ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے مستونگ میں مسافروں کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی مستونگ میں مسافروں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے، ایف سی کو مسافروں کی بازیابی کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چودھری نثار علی خان نے مسافروں کی بازیابی کے لیے ایف سی کو اسلحہ اور ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے

متعلقہ عنوان :